نا کامی کے بعدہڑتالی ٹولہ عید کی چھٹیوں میں ہڑتال کررہا ہے، شبیر سیال

نا کامی کے بعدہڑتالی ٹولہ عید کی چھٹیوں میں ہڑتال کررہا ہے، شبیر سیال

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر شبیرسیال سے ڈاکٹر محمد سلیم، محمد اکرم مغل، سید دلاورفاروق، سید شاہزیب حیدر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں پنجاب کا نائب صدر بننے پر مبارکباد دی،شبیرسیال نے کہاکہ اپناچورن بیچنے کے لئے پہلی ہڑتا ل کی ناکامی کے بعد ہڑتالی ٹولہ عید کی چھٹیوں میں ہڑتال کررہا ہے۔

، ہڑتالی ٹولے کو ہڑتال کرنے کا اتنا ہی شوق ہے تو عید سے پہلے ہڑتال کرنے سے کیوں ڈر رہا ہے، پاکستانی تاجروں نے اس ہڑتالی ٹولے کی منافقانہ پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے، پاکستان کا تاجر معاشی بہتری کے لئے اپنا رول ادا کررہاہے،۔پاکستان کا تاجر سمجھتاہے کہ ملک میں دیانتدار قیادت ہے، پاکستانی تاجر معاشی استحکام کے لئے ٹیکس دینا چاہتا ہے، ایف بی آر کو رشوت سے پاک کر کے تاجر دوست بنا کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -