اپوزیشن کی بلاوجہ کی تنقید قومی یکجہتی پر قد غن لگانے کی کوشش ہے

اپوزیشن کی بلاوجہ کی تنقید قومی یکجہتی پر قد غن لگانے کی کوشش ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن پنجاب کے صدر میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مکاریوں کے خلاف موثر حکمت عملی اختیار کئے ہوئے ہے اپوزیشن بلاوجہ کی تنقید کر کے قومی یکجہتی پر قدغن لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ٹھوس موقف کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے پوری قوم مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف متحد ہے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے کیونکہ بھارت خطے کے امن کو تباہ کرنارہا ہے بھارت کا رویہ انتہائی جارحانہ اور امن مخالف ہے جس سے خطے میں پاکستان کی امن کاوشوں کے سبوتاژ ہونے کا خطرہ ہے۔