بھارت کے ظالموں کو کشمیر میں مظالم کا حساب دینا ہو گا

    بھارت کے ظالموں کو کشمیر میں مظالم کا حساب دینا ہو گا

  

لاہور(سٹی رپورٹر)چیئرمین پاکستان انجمن تاجران لاہور وقار احمد میاں نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے گجرات کے قصائی عرف مودی کان کھول کر سن لو تمہیں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اب ہر صورت بیدار ہونا پڑے گا، عالمی برداری کو بھارت کے آئین کے آرٹکل کو ختم کرنے اور کلسٹر بموں کے استعمال کا نوٹس لینا ہوگا۔بھارت کے اس غیر قانونی اقدام سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبایا نہیں جا سکتا۔ مودی سرکار کا یہ فیصلہ انسانی حقوق پر کھلم کھلا حملہ ہے، مودی سرکار کا یہ اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -