سرکاری سکولوں کو بلدیات کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
لاہور(پ ر)ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام لاہور سمیت پنجاب بھر میں نئے بلدیاتی آرڈینینس 2019 کے تحت سرکاری سکولوں کو بلدیات کے حوالے کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ۔اساتذہ راہنماؤں رانا لیاقت علی، وحید مرادیوسفی، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل بھنڈر، ملک مستنصر اعوان، چوہدری محمد علی، ملک لطیف شہزاد، زاہد عباس زیدی، رشید احمد بھٹی و دیگر کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے نئے بلدیاتی نظام کی تحویل میں سیاسی اکھاڑے بن جائیں گے اور اساتذہ غلامانہ زندگی گزارے پر مجبور ہونگے،ہر دس سے پندرہ سال بعد ایک نیا تجربہ کرکے تعلیمی نظام کو برباد کیا جارہا ہے۔ حکومت پہلے بلدیاتی اداروں کو اس قابل بنائے کہ وہ لوگوں کو صفائی اور ستھرائی کی سہولیات فراہم کرسکیں