حکومت مریم نواز کو گرفتار کرواکر انتقامی کارروائیاں کررہی ہے،نصیر گورائیہ

حکومت مریم نواز کو گرفتار کرواکر انتقامی کارروائیاں کررہی ہے،نصیر گورائیہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی راہنمااورسماجی کارکن شہنازنصیر گورائیہ نے مریم نواز کو گرفتارکرنے پربھرپور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اپوزیشن کو سیاسی مفاد کی وجہ سے نشانہ بنارہی ہے، میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز بہادر خاتون ہیں، ان حکومتی ہتھکنڈوں سے وہ ڈرنے والی نہیں ہیں، وہ عوام کوخوشحال پاکستان دینے کے لئے جدوجہد کرتی رہیں گی۔ پہلے میاں نواز شریف کو جیل میں ڈال کر ظلم کیا گیا اور اب حکومت مریم نواز کو گرفتار کرواکر انتقامی کارروائیاں کرنے میں مصروف ہے لیکن ہم حکومت کی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اورانہیں عوام کے سامنے لائیں گے۔

،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، عمران خان نے اقتدار حاصل کرنے کے ایک سا ل بعد ہی ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے، عوام کی کسی کو فکر نہیں ہے،کردار کشی کی مہم چلا کر حکومتی عہدار اپنی کارکردگی چھپانا چاہتے ہیں،یکطرفہ کارروائیاں ہورہی ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کے راہنماؤں کو خصوصی نشانہ بنایا جارہاہے،جس کا عوام ضرور حساب لیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -