تحریروں میں برداشت اور تحمل کی تلقین کرنی چاہیے،شبیر انور

تحریروں میں برداشت اور تحمل کی تلقین کرنی چاہیے،شبیر انور

  

لاہور(پ ر)وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کولیکٹو کے چیف ایگزیکٹو شبیر انور نے کہا کہ ہمارا لکھا یا بولاہوا ایک لفظ کسی کی جان لے سکتا ہے لہذا ہمیں ابلاغ کرتے وقت نہایت احتیاط سے کام لینا چاہیے،شبیر انور نے کہا کہ اپنی تحریروں میں برداشت اور تحمل کی تلقین کر کے ہم معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور عدم برداشت کا ناسور ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں ہمیں اپنے قلم سے اس کا مقابلہ کرنا ہو گا،وہ ایک مقامی ہوٹل میں سینئر صحافیوں اور دانشوروں سے گفتگو کر رہے تھے تقریب میں ڈاکٹر مہدی حسن،رؤف طاہر،ہمایوں سلیم،ارشاد احمد عارف اور ڈی جی پی آئی ڈی سعید احمد شیخ بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -