کشمیر کی ریاستی حیثیت کا خاتمہ بھارت کے گلے کی ہڈی بنے گا،فائزہ نقوی

کشمیر کی ریاستی حیثیت کا خاتمہ بھارت کے گلے کی ہڈی بنے گا،فائزہ نقوی

  

لاہور (سٹی رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خود مختارانہ حیثیت کا خاتمہ مودی سرکار کاعجلت میں کیا گیا فیصلہ اس کے گلے کی رسی بن جائے گا۔ کشمیر کو فلسطین بنا دیا گیا ہے۔ جو اس حوالے سے یہود و ہنود کے مسلمانوں کے خلاف گٹھ جوڑ کے خدشات کو مزید تقویت پہنچتی۔ یہ شیطانی اکٹھ عالمی امن کے لیے خطرہ ہوگا۔ اسرائیل،بھارت اور امریکہ کے شیطانی اتحاد کے تباہ کن اثرات دنیا پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔۔

مگر افسوس یہ ہے کہ اب تک مسلم ممالک نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور سوائے دو تین ممالک کے کسی نے بھی کھل کر کشمیر یوں کی حمایت نہیں کی۔پاکستان کو اپنی سفارتکاری کو تیز کرنا ہو گا تا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی برادری کے سامنے پیش کیا جاسکے اور روایتی سستی کا مظاہرہ کیا تو کشمیرہاتھ سے جاتا رہے گا اور ہمیں نسلیں معاف نہیں کریں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -