بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا،شاہد صدیق

بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا،شاہد صدیق

  

لاہور (این این آئی) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ بھار ت کاگھناؤنا چہرہ دنیا اور کشمیریوں کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے، بھار ت کا کشمیریو ں کے حقو ق پر ڈاکہ نہیں چلنے دینگے۔

بھارت کا آر ٹیکل 370کے خا تمے کایہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 91اور 122کی کھلی خلاف ورزی اور جموں وکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی بھی نفی ہے۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی تمام اکائیاں مسئلہ کشمیر پر متفق ہیں، بھارت تمام مظالم کے باوجود کشمیریوں کا حق خود ارادیت نہیں چھین سکتا۔مقبوضہ کشمیر ایک مقبوضہ علاقہ ہے جہاں بھارت آٹھ لاکھ فوج کے ساتھ پرامن کشمیریوں کے ساتھ جنگ لڑ رہا ہے۔انہو ں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حوالے سے بھارتی پارلیمنٹ کی قانون سازی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی ہے، بھارت تنہا مقبوضہ کشمیر کی انتظامی حیثیت تبدیل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا اس اقدام سے خطہ کا امن تباہ و برباد ہو گااور کشمیری عوام کے غم و غصہ میں اضافہ ہو گا اور نہ ہی کشمیری عوام اس فیصلے کو قبول کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -