مریم،مفتاح کی گرفتار ی اورسٹاک مارکیٹ مندی کے خلافقراردادیں اسمبلی میں پیش

مریم،مفتاح کی گرفتار ی اورسٹاک مارکیٹ مندی کے خلافقراردادیں اسمبلی میں پیش

  

لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری اور عنیزہ فاطمہ کی جانب سے مریم نواز کی گرفتاری کیخلاف مذمتی قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع کراتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے۔کٹھ پتلی وزیر اعظم اپنی نالائقی کا بدل مسلم لیگ ن سے لے رہے ہیں،مسلم لیگ ن کے کارکن اپنی لیڈر شپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی اسوہ آفتاب نے سٹاک مارکیٹ 29ہزار پوائنٹ پر پہنچنے کیخلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

پاکستان کی سٹاک مارکیٹ چار سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔سٹاک مارکیٹ 29ہزار پوائنٹ پر آچکی ہیں۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دور میں سٹاک مارکیٹ 52ہزار پوائنٹ سے تجاوز کررہی تھی۔لیکن بدقسمتی سے آج سٹاک مارکیٹ تاریخی گراوٹ کا شکار ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -