چاروں مسالک علماء بور ڈ کا آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

  چاروں مسالک علماء بور ڈ کا آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان

  

لاہور (سٹی رپورٹر) چاروں مسالک علماء بورڈکے چیئرمین علامہ حافظ شعیب الرحمن وائیس چیئرمینزمفتی غلام حسین نعیمی،مولانا محمود الحسن دیوبندی،مولانا عبداللہ روپڑی،علامہ تنویرالحسن نقوی اورمفتی محمدعمرنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں چاروں مسالک علماء بورڈکی طرف سے آج مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ملک بھرمیں یوم یکجہتی کشمیرمنانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کی ہزاروں مساجد وامام بارگاہوں میں تمام مکاتب فکر کے علماء اجتماعات جمعہ پر کشمیرپر بھارتی غاصبانہ قبضے اوربھارتی درندوں فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلندکرتے ہوئے لاکھوں عوام الناس سے مذمتی قراردادیں پاس کرائیں گے۔

جبکہ مساجد وامام بارگاہوں کے باہر بعدنماز جمعہ علماء وخطباء اورذاکرین نمازیوں اورجماعتیوں کے ہمراہ عالمی دہشت گرد بھارت کیخلاف اورکشمیریوں کے حق میں بھرپور احتجاجی ریلیاں وجلوس نکالیں اورزبردست احتجاجی مظاہرے کرینگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -