لیڈی ایچی سن ہسپتال میں 14اگست کے حوالے سے تقریب

  لیڈی ایچی سن ہسپتال میں 14اگست کے حوالے سے تقریب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہورمیں 14اگست کے حوالے سے شاندار تقریب،ایم ایس ڈاکٹرناہید غنی نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔ ایم ایس نے گزشتہ 30سال سے کام کرنے والی ”آیا“ زاہدہ غلام غوث کو چیف گیسٹ کی کرسی پر بٹھا دیا۔ تقریب میں ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف، ایڈمن سٹاف، پیرامیڈیکل سٹاف سمیت تمام عملے نے جوش و خروش سے شرکت کی اور پاکستان کی سلامتی، امن و استحکام اور کشمیر کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

اور اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنی کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -