ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کی تقریبات کا سلسلہ جاری

  ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کی تقریبات کا سلسلہ جاری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کی فنڈریزنگ کی تقریبات کا سلسلہ جاری،10اگست کو ناروے میں تقریب ہوگی۔ جس میں ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شوکت ورک خصوصی شرکت کریں گے۔فنڈ ریزنگ کی تقریب کا اہتمام 14اگست کمیٹی کے چیئرمین ناروے نژاد پاکستانی عامر جاوید شیخ کی سربراہی میں ہوگا۔فنڈ ریزنگ کی تقریب میں جنرل منیجر محمد فاروق بلوچ، معروف گلوکار ابرار الحق، علی عظمت،پاکستانی ماڈل مہوش حیات، پاکستان نژاد ناروے کی گلوکارہ ارم حق اور دیگر بھی شریک ہوں گے۔ ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شوکت وِرک نے عامر جاوید شیخ کی ان کوششوں کو سراہتے ہو ئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ پاکستان اور ناروے کے درمیان تعلقات میں اضافہ کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 14اگست کمیٹی ناروے نے قبل ازیں بھی ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے لئے فنڈ جمع کیے ہیں اور اب بھی اس کمیٹی نے فنڈ ریزنگ کے مزید پروگرام بھی ترتیب دے رکھے ہیں جس سے دونوں ملکوں کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا اس حوالے سے انہوں نے 14اگست کمیٹی ناروے کے چیئرمین عامر جاوید شیخ کا شکریا ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -