حلال انڈسٹری کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں،خرم گنڈا پور

 حلال انڈسٹری کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں،خرم گنڈا پور

  

لاہور(پ ر)منہاج حلال سرٹیفکیشن (پرائیویٹ لمیٹڈ)اورڈیپارٹمنٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹریشن منہاج یونیورسٹی کے تعاون سے پاکستان میں حلال  فوڈ انڈسٹری کے فروغ اور اہمیت پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپورپرو وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شاہد سرویا،ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبر آف کامرس ڈاکٹر شاہد رضا،ڈائریکٹر بزنس اینڈ ڈویلپمنٹ منہاج حلال  سرٹیفکیٹش سعید عالم اورآپریشنل مینجر منہاج حلال سرٹیفکیشن فراز اختر نے شرکت کی۔ سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلال فوڈ انڈسٹری کا حجم 2024 تک اڑھائی ٹریلین یو ایس ڈالر ہو گا۔پاکستان کوحلال انڈسٹری کے فروغ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 60 کی دہائی میں جن ملکوں کے پاس بجلی نہیں تھی وہ ا?ج ترقی یافتہ ہیں۔ انگریز حکمران 1947 میں بہترین انفراسٹرکچر دے کر گیا جسے ہم نے تباہ کیا۔سیمینار سے ڈاکٹر شاہد رضا،عابد حسین، فراز اختر ملک، راجہ طاہر نے بھی خطاب کیا۔۔لیکچرار فوڈ اینڈ نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ عابد حسین،ہادیہ ثاقب اور مذہبی سکالر مفتی ضیاء  المصطفی  نے سیمینار میں حلال فوڈ انڈسٹری اور منہاج حلال سرٹیفکیشن  کے حوالے سے پریزنٹیشنز پیش کیں۔سیمینار کے اختتام پر منہاج حلال سرٹیفکیشن کورس کرنے والیا?ڈیٹرز کو اسناد دی گئیں۔سیمینار میں ڈیپارٹمنٹ  ا?ف فوڈ اینڈ نیوٹریشن اور مختلف تعلیمی شعبہ جات کے طلبہ اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -