ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر،ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار

 ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر،ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار

  

اسلام آ با د (آ ئی این پی)ملک بھر میں یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ساتھ ہی بچوں اور بڑوں کی خوشی بھی دیدنی ہے، تفصیلات کے مطا بق لاہور میں جشن آزادی کے قریب آتے ہیں شہر کے بازاروں میں قومی پرچموں کی بہار آ چکی ہے، شہریوں کی بڑی تعداد یوم آزادی کی تیاریوں کے لئے بازاروں کا رخ کر رہی ہے،ملتان میں بھی 14اگست کی تیاریوں میں سڑک کناروں پر سجے عارضی اسٹالز سے سبز ہلالی پرچم میں رنگی اشیا کی خریداری جاری ہے۔اسٹالز پر سبز ہلالی پرچم، بیجز، بچوں کے کپڑے، ماسک اور بے شمار دلچسپ چیزیں رکھی گئیں ہیں۔کراچی میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ بچے اور والدین گھروں اور محلوں کو سجانے کے لئے جھنڈے جھنڈیاں اور دیگر اشیا کی خریداری میں مصروف ہیں۔ایم اے جناح روڈ پر کراچی کی سب سے بڑی پیپر مارکیٹ میں سبز پرچموں کی بہار ہے۔ جیسے جیسے یوم آزادی کا دن قریب آ رہا ہے بازار میں رش بڑھ رہا ہے۔ پشاور میں بھی جشن آزادی بھرپور انداز میں منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اس جشن آزادی پر یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم متحد قوم ہیں اور اپنے اس عظیم دن کو بھر پور جذبے سے مناتے ہیں، صدر پیپر مارکیٹ ایسوسی ایشن شیخ نثار کا کہنا ہے کہ کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر کے جھنڈے کی بھی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے جس کے بعد دکانداروں نے کشمیر کے جھنڈے بھی تیار کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

جشن آزادی

مزید :

صفحہ آخر -