1 لاکھ 99 ہزار 624 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

1 لاکھ 99 ہزار 624 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

  

مکہ مکرمہ(ڈویلپمنٹ سیل)1 لاکھ 99 ہزار 624 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق1 لاکھ 22 ہزار 975 سرکاری جبکہ 76 ہزار 755 عازمینِ حج نجی حج سکیم کے ذریعے پہنچے،سرکاری سکیم کا حج فلائٹ آپریشن مکمل جبکہ نجی سکیم آج بھی جاری رہے گا،موسسہ جنوب ایشیا اور مکاتب کے ذریعے عازمین حج کے مشاعر کے انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں،مکاتب کی جانب سے منی کے خیمہ کارڈ رہائش گاہوں پر تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے،سعودی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے ذریعے عازمین حج کی قربانی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے،عازمین حج کی منی روانگی کا آغاز آج شام سے ہو گا،عازمین حج اپنی رہائش گاہوں سے احرام باندھ کر حج کی نیت سے منیٰ پہنچیں گے،عازمین حج مکاتب کے زیر انتظام بسوں کے ذریعے منی جائیں گے،13 پاکستانی مکاتب ٹرین زون، 23 مکاتب اولڈ منی جبکہ 24 نیو منی میں واقع ہیں،ٹرین سٹیشن کے نزدیکی 13 پاکستانی مکاتب کے 54 ہزار عازمین کو مشاعر ٹرین کی سہولت ملے گی،ٹرین سے دور مکاتب کے عازمین حج کی عرفات روانگی اور واپسی بسوں کے ذریعے ہو گی،دفتر امور حجاج معاونین کے ذریعے مشاعر میں حجاج کرام کی رہنمائی کرے گا،امسال مکاتب کے ساتھ مزید بہتر سہولیات اور تین وقت کھانے کی فراہمی کا معاہدہ کیا ہے،دفتر امور حج پاکستان کی جانب سے عازمینِ حج کو ہدایات جاری  کی گئی ہیں کہ وہگرم موسم کومدنظر رکھتے ہوئے عازمین حج پانی اور چھتری کا استعمال زیادہ کریں،عازمینِ حج مشاعر میں اپنے ساتھ کم سے کم سامان رکھیں،کسی پریشانی کی صورت میں معاون حج یا مفت ہیلپ لائن 8001166622 سے مدد لیں۔

عازمین حج

مزید :

صفحہ آخر -