اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایئرپورٹس پر خصوصی کاؤنٹرز قائم

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایئرپورٹس پر خصوصی کاؤنٹرز قائم

  

کراچی(این این آئی)سمندر پار مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے سول ایوی ایشن نے اچھی خبر سنادی، اب وطن آمد پر انہیں لمبی قطار میں نہیں لگنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک کے تمام بڑے ایئرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کردیئے ہیں۔یہ خصوصی کاؤنٹرز کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹس پر قائم کیے گئے ہیں۔سمندر پار پاکستانی اپنا قومی اوورسیز شناختی کارڈ دکھا کر لمبی قطار میں لگنے کی زحمت سے بچ جائیں گے۔بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ کاؤنٹر دو طرفہ سہولت فراہم کریں گے یعنی ملک میں آتے ہوئے اور ملک سے جاتے ہوئے اوور سیز پاکستانی ان کاونٹرز کے ذریعے قطار میں لگنے کی زحمت سے بچ سکیں گے۔سول ایوی ایشن نے یہ سہولت وزیراعظم عمران کی خصوصی ہدایت پر مہیا کی ہے جس کا مقصد ملک کے لیے زرمبادلہ کمانے والے سپوتوں کو وطن آمد پر سہولت فراہم کرنا ہے۔

اووزسیز پاکستانی

مزید :

صفحہ آخر -