پی ایم ڈی سی کی نجی میڈیکل اینڈ  ڈینٹل کالجوں کیخلاف کارروائی نہ  کرنے کی یقین دہانی 

 پی ایم ڈی سی کی نجی میڈیکل اینڈ  ڈینٹل کالجوں کیخلاف کارروائی نہ  کرنے کی ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی انسپکشن کے اقدام کے خلاف پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹوٹ کی لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست کی سماعت کے دوران پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کروادی، جس کے بعد فاضل جج نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو آئندہ تاریخ پر بنیادی درخواست پر بحث کے لئے طلب کرلیا۔ عدالت کے استفسار پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کے پاس 2019ء کے ریگولیشن بنانے کا اختیار نہیں،دوسری طرف پی ایم ڈی سی کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ انسپکشنزکے نتیجہ میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کے خلاف فوری طور پر کوئی کاررائی نہیں کی جارہی۔

یقین دہانی

مزید :

صفحہ آخر -