کشمیر صورتحال،وکلاء کا احتجاج جاری 

کشمیر صورتحال،وکلاء کا احتجاج جاری 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف ملک بھر کے وکلاء کی طرح لاہور کے وکلاء نے بھی ہڑتال کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا،وکلاء نے 8اگست 2016ء کوکوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف بھی یوم سیاہ منایا۔مختلف باروں کی طرف سے بھارتی اقدام کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ہڑتال کی کال پاکستان بار کونسل اورپنجاب بارکونسل کی طرف سے دی گئی تھی۔گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ باراورانٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

 احتجاج جاری

مزید :

صفحہ آخر -