اپوزیشن کے لوگوں کو سیاسی مفادات پر نشانہ بنایا جارہا ہے،لیگی وکلاء فورم

اپوزیشن کے لوگوں کو سیاسی مفادات پر نشانہ بنایا جارہا ہے،لیگی وکلاء فورم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ بار میں "موجودہ احتسابی نظام سوالات کی زد میں "کے موضوع پرہونے والے سیمینارمیں مقررین نے موجودہ احتسابی نظام کویکطرفہ قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ نیب سمیت تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر آئین و قانون کے مطابق بلا امتیاز فرائض سرانجام دیں۔سیمینار کا انعقاد جمہوریت پسند اور مسلم لیگ (ن)سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی جانب سے کیا گیا،جس کی صدارت عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صدر احسان وائیں ایڈووکیٹ نے کی جبکہ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمن چودھری،ممبر پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ،مسلم لیگ (ن)لائیرز فورم کے صدر نصیر بھٹہ،ملک احمد ربانی کھوکھر ایڈوکیٹ، سمیت دیگر وکلا کثیر تعداد میں شریک ہوئے، اس موقع پر وکلاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے لوگوں کو سیاسی مفادات کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے، رانا ثناء اللہ پر بھی سیاسی بنیادوں پرمقدمہ بنایا گیا، انہوں نے کہا کہ نیب سمیت تمام ادارے ریاست کا اہم اثاثہ ہے،حکومت کو ان اداروں کو قطعی استعمال نہیں کرنا چاہیے،مقررین نے کہا کہ یکطرفہ کارروائیاں ہورہی ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کے راہنماؤں کو خصوصی نشانہ بنایا جارہاہے۔

لیگی وکلاء فورم

مزید :

صفحہ آخر -