رانا مشہود نیب میں پیش 23اگست کو دوبارہ طلب

  رانا مشہود نیب میں پیش 23اگست کو دوبارہ طلب

  

لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیور و (نیب) لاہور کی جانب سے طلبی کے نوٹس پر سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خاں پیش ہوئے اور سوالات کے جوابات دئیے،نیب نے رانا مشہود احمد خاں کو 23اگست کو دوبارہ طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رانا مشہوداحمد خاں پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کرپشن کیس میں نیب ہیڈ کوارٹر میں پیش ہوئے جہاں ان سے مختلف سوالات کئے گئے۔ بتایاگیا ہے کہ نیب نے یوتھ فیسٹیول کیس میں رانا مشہو داحمد خاں کو 23اگست کو دوبارہ طلب کیا ہے۔

رانا مشہود

مزید :

صفحہ آخر -