خدیجہ صدیقی حملہ کیس، مجرم شاہ حسین کی نظرثانی کی درخواست خارج 

 خدیجہ صدیقی حملہ کیس، مجرم شاہ حسین کی نظرثانی کی درخواست خارج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے خدیجہ صدیقی حملہ کیس کے مجرم شاہ حسین کی نظرثانی درخواست خارج کر دی ۔نظر ثانی درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق خدیجہ پانچ دن بعد بیان ریکارڈ کرانے کے قابل ہوئی،مارنے کی نیت کا ایک بھی زخم آ جائے تو اقدام قتل کا کیس بنتا ہے،جو حملے کی نیت سے آئے وہ للکارتا نہیں،فیصلوں میں غلطی ہو تو درستگی کرکے خوشی ہوتی ہے۔مجرم کے وکیل نے اس موقع پر دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ، وقوعہ کے 23 دن بعد شاہ حسین کا نام مقدمہ میں شامل کیا گیا۔ ہائی کورٹ نے بری کر دیا تھا۔سپریم کورٹ نے خدیجہ صدیقی کی اپیل پر سزا بحال کر دی تھی۔ سزا بحالی کیخلاف شاہ حسین نے نظرثانی کیلئے رجوع کیا تھا۔عدالت عظمیٰ نے اب پانچ سال کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نظر ثانی درخواست نمٹا دی ہے۔
خدیجہ حملہ کیس 

مزید :

صفحہ آخر -