پنجاب بھر میں بارشیں، دریابپھر گئے، چناب میں سیلاب کا خدشہ
لاہور (آ ئی این پی)پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے، دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،مون سون بارشوں نے پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھا دی ہے،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 98ہزار 867کیوسک اور اخراج 68ہزار 816کیوسک ہے،دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 48ہزار کیوسک اور اخراج 10ہزار 715کیوسک ہے،نالہ ایک اور نالہ ڈیک میں کنگرہ کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے جس کے باعث قریبی آبادیوں کو نقل مکانی کرنی پڑ رہی ہے،محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف مقامات پر رواں ہفتے بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
بارشیں