ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی کرینگے،وزیر داخلہ

      ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف کاروائی کرینگے،وزیر داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ دنیا میں اب طاقت سے کسی کو دبایا نہیں جا سکتا،ہمیں چوکنا ہو کر رہنا ہونا گا،اسلام آباد میں لگائے جانے والے بینرز بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں تھے، اسلام آباد میں جو بینر لگائے گئے اس پر انتظامیہ حرکت میں آ ئی،جو بینرز لگائے گئے وہ پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ انڈیا کے خلاف تھے،بینرز پر لکھا تھا کہ اکھنڈ بھارت دہشت گرد ہے اور بھارتی وزیر اعظم اکھنڈ بھارت کا خواب پورا کریں گے،بینرز مسلم لیگ نواز گوجرانوالہ کے صدر نے لگوائے تھے،بینرز لگوانے والے اور لگانے والے پکڑے گئے،ریاست مخالف سر گرمیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔، چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بھارت کے خلاف حکومت پاکستان کے اقدامات کی تائید کرتے ہیں،اب ہمیں بھارتی وزیر اعظم مودی کو ٹارگٹ کرنا ہو گا،داخلہ کمیٹی کے تمام ارکان پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایل او سی کا دورہ کریں گے،کمیٹی نے 50 ہزار کی بجائے3 لاکھ کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط عائد کرنے کی سفارش کی تاہم خواتین کو خریداری کے وقت شناختی کارڈ سے مستثنیٰ قرار دینے کی ہدایت کی ہے،کمیٹی نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ فوری طورپر ایف سی اہلکاروں کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فنڈز مہیا کرے۔جمعرات کوسینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس کے آغاز میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے،بھارت نے کشمیریوں کے ساتھ بر بریت کا مظاہرہ کیا،بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف جا رہا ہے،بھارت کے خلاف حکومت پاکستان کے اقدامات کی تائید کرتے ہیں،اب ہمیں بھارتی وزیر اعظم مودی کو ٹارگٹ کرنا ہو گا،نریندر مودی کو امریکہ نے دہشت گرد قرار دیا تھا،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کے ساتھ نا انصافی کی ہے،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی وار کریمنل ہے،عالمی عدالت انصاف نے کشمیر میں بھارتی اقدامات کی مذمت کی ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دنیا کو ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے،دنیا اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کا ساتھ دے،پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،داخلہ کمیٹی کے تمام ارکان پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایل او سی کا دورہ کریں گے۔وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاکہ اب طاقت سے کسی کو دبایا نہیں جا سکتا،کشمیریوں کی جدو جہد ایک اندورونی تحریک بن چکی ہے،انڈیا نے کشمیر میں جو کیا ہے اب ہمیں چوکنا ہو کر رہنا ہونا گا،اس ملک کو ہم نے”Banana“ریاست بنا دیا ہے،جو بھی کام ہو وہ قانون کے مطابق ہونا چاہیے،موٹر سائیکل پر چھ سواریوں کی اجازت دے دی،ہم نے مصلحت کے تحت ہر کام کو مذاق بنا دیا ہے،کمیٹی میں ایف سی اہلکاروں کو 3ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ زیر بحث  آیا  توکمیٹی نے  ایف سی اہلکاروں کو تنخواہیں ادا نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا۔ کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 1597اہلکاروں کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی،فنڈز کی کمی کے باعث تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کر سکے،تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 1000ملین روپے درکار ہیں۔کمیٹی نے وزارت داخلہ کو  ہدایت کی وہ فوری طور پر ایف سی اہلکاروں کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فنڈز مہیا کرے۔اسلام آباد میں مردوہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت کا معاملہ زیر بحث آیا تو چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اسلام آباد میں سلاٹر ہاوس اور فوڈ اتھارٹی نہیں ہے،فوڈ اتھارٹی کے قیام کا ڈھانچہ تیار ہو چکا ہے،قومی اسمبلی میں فوڈ اتھارٹی کے قیام کا بل پیش کر دیا گیا،سلاٹر ہاؤس کے لئے فنڈز کا بندو بست کر دیا گیا ہے،سلاٹر ہاؤس ایم سی آئی چلائے ہم بنا دیں گے۔کمیٹی نے سلاٹر ہاؤس کے فوری قیام کی  سفارش کر دی۔50ہزار سے زائد کی خریداری پر خواتین سے شنا ختی کارڈ کی کاپی لینے کا معاملہ زیر بحث آیا تو چیئرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ٹیکس کے نام پر خواتین کے شناختی کارڈ لینے کی شرط پر کسی صورت عمل نہیں کرنے دیں گے،معاشرے میں خواتین قابل احترام ہیں ان اقدارکو برقرار رکھا جائے،خواتین کے شناختی کارڈ کے غلط استعمال کا بھی اندیشہ ہے،اگر خواتین 50 ہزار سے زائد کی شاپنگ کریں تو وہ ان کے گھر کا پتہ نوٹ کیا جائے،50 ہزار کی بجائے3 لاکھ کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط رکھی جائے۔
قائمہ کمیٹی 
 اسلام آباد (آئی این  پی)وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت  اسمگلنگ کی روک تھام کے میکانزم کے لیے اہم  اجلاس  میں اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے میں مزید موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے، انسداد سمگلنگ کے لیے محکمہ کسٹم کو جدید ترین ٹولز اورٹیکنالوجی سے مستحکم کیا جائے گا۔جمعرات کو وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت  اسمگلنگ کی روک تھام کے میکانزم کے لیے اہم  اجلاس ہوا جس میں اسمگلنگ کو کنٹرول کرنے میں مزید موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں  انسداد سمگلنگ کے لیے محکمہ کسٹم کو جدید ترین ٹولز اورٹیکنالوجی سے مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسمگلنگ سے نمٹنے کے لئے وفاق اور محکموں کے درمیان موثر رابطے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔گھریلو صنعتوں کے تحفظ  کے لیے اور ملک کے لیے محصولات پیدا کرنے والے علاقو ں کی نشاندہی کا فیصلہ  کیا گیا۔کمیٹی عید کے بعد اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گیاجلاس میں  نئے علاقوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے موبہ علاقوں میں  اداروں کے مابین ڈیٹا شیئرنگ ہوگیڈیٹا شئیرنگ کی بنیاد پر  انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں جدید آلات کے ذریعہ انجام دی جائیں گی۔
وزیر داخلہ

مزید :

صفحہ آخر -