قائمہ کمیٹی برائے خزانہ،آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس،تحقیقات کی ہدایت

  قائمہ کمیٹی برائے خزانہ،آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس،تحقیقات کی ہدایت

  

اسلام آ باد(آ ئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تحقیقات کی ہدایت کردی۔جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس کمیٹی چیئرمین اسد عمر کی صدارت میں ہوا۔ اسد عمر نے کہاکہ ملک میں گندم اور نہ ہی آٹے کی کمی ہے۔ملک میں گندم کی وافر مقدار موجود ہے۔سیکرٹری اسلام آباد نان بائی نے کمیٹی کو بتایا کہ گندم کی بوری میں 7 سے 8 سو روپے اضافہ ہوا۔ہم چھوٹے دکاندار ہیں اور ہم پر کارروائی کی جاتی ہے۔اگر آٹا مہنگا ملے گا تو پھر سستی روٹی نہیں بیچ سکتے۔کمیٹی نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے احکامات دے دئیے۔ایف بی آر کے حکام نے کمیٹی کو آ گاہ کیاکہ او ای سی ڈی کے ساتھ 2016 میں معاہدہ کیا گیا۔2018 میں 28 ممالک کے ساتھ ٹیکس معلومات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔57 ہزار 450 پاکستانیوں کے آف شور اکاونٹس کا ڈیٹا مل چکا ہے۔378 افراد کے اکاونٹس میں 10 لاکھ ڈالرز سے زیادہ ہے۔378 افراد کے پاس 80 فیصد سرمایہ ہے۔154 افراد کے پاس 5 سے ساڑھے سات لاکھ ڈالرز موجود ہیں۔123 افراد کے پاس 7 لاکھ 50 ہزار سے 10 لاکھ ڈالرز موجود ہیں۔1325 افراد کے پاس 5 سے 10 لاکھ ڈالرز موجود ہیں۔378 میں سے 325 افراد کے کیسز آف شور کمشنرز کو بھیجے گئے۔53 افراد کا ڈیٹا متعلقہ ممالک کو بھیجا گیا ہے۔مجموعی طور پر 1227 افراد کا ڈیٹا اور ریکارڈ تلاش کیا جا رہا ہے۔

 آٹے کی قیمت

مزید :

صفحہ آخر -