کشمیرکی صورتحال پرسیکرٹری جنرل  یو این کو کردار ادا کرنا ہوگا، ملیحہ لودھی

  کشمیرکی صورتحال پرسیکرٹری جنرل  یو این کو کردار ادا کرنا ہوگا، ملیحہ لودھی

  

نیویارک (آ ئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ یواین سیکرٹری جنرل سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل یقینی بنائیں، تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز  ملیحہ لودھی نے یواین سیکرٹری جنرل کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی اور کشمیر کی بگڑتی صورت حال، علاقائی امن کولاحق خطرات سے آگاہ کیا، ملیحہ لودھی نے پاکستان کی جانب سے لائحہ عمل پرسیکرٹری جنرل کی ٹیم کو آگاہ کیا،ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ یواین سیکرٹری جنرل سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل یقینی بنائیں، معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرانکوائری کمیشن قائم کیا جائے۔

ملیحہ لودھی

مزید :

صفحہ آخر -