قومی مفادات اورعوام کی بات کرنیوالوں کو ”مریم نواز“بنادیاجائیگا،مریم اورنگزیب

  قومی مفادات اورعوام کی بات کرنیوالوں کو ”مریم نواز“بنادیاجائیگا،مریم ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو بھی پاکستان کے قومی مفاداتاورعوام کی بات کرے گا اسے مریم نوازشریف بنادیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا پر پابندی کا یہ عالم ہے کہ اپوزیشن کی پریس ٹاک کی تصویر چل رہی ہے لیکن آواز بند ہے۔مریم نوازشریف کی آواز دو ماہ سے ٹی وی پر بند تھی، ان کی کردار کشی کی گئی لیکن ان کا موقف نہیں دیا گیا، یہ میڈیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -