مریم کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے حکمران اپوزیشن کو خاموش کرنا چاہتی ہے، کائرہ

   مریم کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے حکمران اپوزیشن کو خاموش کرنا چاہتی ہے، کائرہ

  

لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے مریم نواز کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے حکمران اپوزیشن کی ہر آواز کو خاموش کرنا چاہتی ہے،ملک آمریت اور فاشزم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہانیب کے اقدامات اور گرفتاریاں حکومت کے سیاسی اور انتقامی ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں،ہر مخالفانہ آواز کو اس وقت دبایا جا رہا ہے جب دشمن کشمیر میں ایک گھناونا وار کر چکا ہے۔جب ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے حکمران ملک اور قوم کو تقسیم کر رہے ہیں۔ یہ ایک افسوسناک امر ہے کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپوزیشن کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔بدقسمتی سے عالمی حالات دن بدن بگڑ رہے ہیں کشمیر پر بھارت ایک بہیمانہ کھیل کھیل رہا ہے جبکہ ہمارے حکمران اس معاملے پر متفقہ حکمت عملی کی بجائے اپوزیشن کو گرفتار کر رہے ہیں۔

کائرہ 

مزید :

صفحہ آخر -