وزیراعلیٰ کا جھنگ میں لڑکی سے مبینہ بداخلاقی کا نوٹس،ڈی پی او سے رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ کا جھنگ میں لڑکی سے مبینہ بداخلاقی کا نوٹس،ڈی پی او سے رپورٹ طلب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جھنگ کے علاقے جلال آباد میں 12 سالہ لڑکی سے مبینہ بداخلاقی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جھنگ سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے 2دن میں رپورٹ پیش کی جائے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف مہیا کیا جائے اور پولیس کی جانب سے متاثرہ خاندان پر صلح کیلئے دباؤ ڈالنے کے الزام کی بھی انکوائری کی جائے اور ذمہ دارو ں کا تعین کیا جائے۔

رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ آخر -