چنیوٹ،تیز رفتار بس رکشہ کو روندکر الٹ گئی،خواتین سمیت9افراد جاں بحق،متعدد زخمی

چنیوٹ،تیز رفتار بس رکشہ کو روندکر الٹ گئی،خواتین سمیت9افراد جاں بحق،متعدد ...

  

چنیوٹ(نمائندہ پاکستان)چنیوٹ جھنگ روڈ بھوآنہ کے قریب مسافر بس موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے رکشہ کو روند کر الٹ گئی، خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جھنگ سے چنیوٹ آتے ہوئے مسافر بس موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے رکشہ سے ٹکرانے کے بعد قریبی کھیتوں میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس اور رکشہ میں سوار خواتین اور مردوں سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں سرداراں بی بی، سکینہ،صاباں،حتیم خان،ممتاز بی بی،اقبال،عطاء محمد،سیداں بی بی اور مکھیانہ ابدال  شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل بھوآنہ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں منتقل کردیا گیا،زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

چنیوٹ/حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -