حکومت پاکستان شملہ معاہدہ بھارت کے منہ پر دے مارے،سراج الحق

حکومت پاکستان شملہ معاہدہ بھارت کے منہ پر دے مارے،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مظفر آباد (این این آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان شملہ معاہدہ بھارت کے منہ پر مارے،کشمیری قیادت جو فیصلہ کرے گی،ہم اْن کے ساتھ ہیں کیونکہ ہم انصاف کی بات کرتے ہیں، بھارت ہماری شہ رگ کو چھوڑ دے اور اگر حکومت پاکستان سستی بھی دکھائے تو ہمیں آگے بڑھنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے ملاقات کے دوران کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا پوری پاکستانی قوم کی جانب سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں، حق اور باطل کے اس معرکے میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی وحدت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کی قیادت میں وفد بنا کر دنیا بھر میں بھیجا جائے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ بھارت سے تجارت ختم کرنے کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں جبکہ اسلام آباد میں کشمیر بچاؤ مارچ بھی کریں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں اوراگر ہندوستان نے مجبور کیا تو پوری قوم ہمارے ساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ملت اسلامیہ پاکستان میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔
سینیٹر سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -