آزاد کشمیر اسمبلی میں مقبوضہ وادی کی خوصوصی حیثیت کیخاتمے کیخلاف قرار داد منظور

آزاد کشمیر اسمبلی میں مقبوضہ وادی کی خوصوصی حیثیت کیخاتمے کیخلاف قرار داد ...

  

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔مظفر آباد میں قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے حوالے سے مذمتی قراردار وزیراعظم فاروق حیدر نے پیش کی۔قرارداد میں مقبوضہ کشمیر کے خصوصی درجے کے خاتمے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے خلاف اقدام قرار دیا گیا۔قرارداد میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اس کے خصوصی درجے کے خاتمے کے بعد وہاں پیدا ہونے والی صورت حال کا نوٹس لے۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت نے ایک کروڑ سے زائد لوگوں کو چند روز سے مقبوضہ وادی اور چناب ویلی میں عملاً بند کر رکھا ہے۔ مقبوضہ علاقے کو پوری دنیا سے کاٹ کر رکھ دیا گیا ہے اور کسی کو معلوم نہیں کہ بھارتی فوج نے نہترے کشمیریوں پر کس طرح کے مظالم ڈھائے ہیں۔

آزاد کشمیر اسمبلی 

مزید :

صفحہ آخر -