جج ارشد ملک وڈیو کیس سپریم کورٹ میں 20اگست کو سماعت کیلئے مقرر

جج ارشد ملک وڈیو کیس سپریم کورٹ میں 20اگست کو سماعت کیلئے مقرر

  

 اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے احتساب ٓعدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کامعاملہ سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 20 اگست کو سماعت کرے گا۔ جسٹس عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال تین رکنی بنچ میں شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سے متعلق ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

جج ویڈیو کیس

مزید :

صفحہ آخر -