فیصل آباد ڈویژن، عیدالاضحی، 14اگست کے موقع پرسکیورٹی پلان تیار 

فیصل آباد ڈویژن، عیدالاضحی، 14اگست کے موقع پرسکیورٹی پلان تیار 

  

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے ویژن کے مطابق آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر نے سی پی او فیصل آباد‘ ڈی پی اوز جھنگ‘ چنیوٹ‘ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سی ٹی او فیصل آباد کو عیدالاضحی اور 14اگست کے لئے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر عوام بڑی تعداد میں خریدوفروخت کے لئے بازاروں‘ کمرشل مارکیٹوں‘بنکوں کے اے ٹی ایم استعمال کرنے کے لئے آتے جاتے ہیں اور قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے مویشی منڈیوں میں بھی جاتے ہیں وہاں پر خریدوفروخت کے دوران بڑی رقوم کا تبادلہ بھی ہوتا ہے ان تمام صورتحال کے دوران ٹریفک کا بہاؤ بھی متاثرہوتا ہے۔ ان تمام صورتحال کے لئے بنائے گئے سکیورٹی پلان پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ سکے اور اس  سلسلے میں بنائے گئے سکیورٹی پلان اور ٹریفک پلان کو سی پی او فیصل آباد‘ ریجن کے ڈی پی اوز اور سی ٹی او فیصل آباد خود مانیٹر اورسپروائز کریں اور تمام فلیش مقامات کا خود دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی کی کمی و پیشی کو فوری طور پر ادراک کریں انہوں نے کہا کہ نماز عیدالاضحی کے اجتماعات کھلے مقامات پر ہوں یا چار دیواری میں ان کی حساسیت کومدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کئے جائیں اور ایسے تمام فلیش مقامات اور مساجد کے گرد اندرونی اوربیرونی سکیورٹی حصار پر نفری تعینات کی جائے اجتماعات سے قبل مساجد اور اوپن مقامات پر سپیشل برانچ کے ذریعے مکمل سکریننگ اور سوپنگ کا بندوبست کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ جہاں تک ممکن ہو سکے واک تھروگیٹ نصب کرتے ہوئے میٹل ڈیٹیکٹر سے جسمانی تلاش کا کام بھی کیا جائے ایلیٹ فورس اور سرکاری موبائل کا گشت  ہمہ وقت جاری رہے۔ علاوہ ازیں یوم آزادی کے حوالہ سے 14اگست کو عوامی ریلیاں، جلسے جلوسوں، سیمینار، کانفرنسز، کھیلوں کے مقابلے اور سرکاری تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ متوقع تقریبات کو چار دیواری کے اندر منعقد کروانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے تاہم کھلے مقامات پر ہونیوالی تقریبات،روائتی جلسے جلوسوں کیلئے سی پی او اور متعلقہ ڈی پی اوز قبل ازوقت سکیورٹی پلان جاری کریں اس سلسلہ میں سپیشل برانچ اور دیگر خفیہ ایجنسیوں اور امن کمیٹیوں کی معاونت کو خصوصی اہمیت دی جائے۔۔جبکہ عیدالاضحی اور 14اگست کے حوالے سے دی گئی ہدایات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے وگرنہ غفلت لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 سکیورٹی پلان

مزید :

صفحہ آخر -