بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ محفوظ رہا

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ محفوظ رہا

  

نئی دہلی (آن لائن) بھارت کی ریاست آسام میں بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ دوران پرواز گر کرتباہ ہوگیا۔طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا جسے ریسکیو کرلیا گیا۔دی ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) نے تصدیق کی کہ روسی ساختہ جنگی طیارہ سکوئی 30 پرواز کے چند منٹ بعد ہی ایئر بیس کے قریب گر گیا۔آئی اے ایف کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا جسے ریسکیو کرلیا گیا۔فضائیہ حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے بعد ہی اصل وجہ بتائی جا سکے گی۔آئی اے ایف کے سینئر حکام نے بتایا کہ جنگی طیارہ معمول کے مطابق تربیتی مشن پر تھا اور مقامی فلائینگ ایریا ’تیزپور‘ کے مقام پر گر کر تباہ ہوا۔

بھارتی فضائیہ

مزید :

علاقائی -