وفاق کے بعد سندھ حکومت کا دبنگ فیصلہ، یکم اکتوبر سے پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی عائد

وفاق کے بعد سندھ حکومت کا دبنگ فیصلہ، یکم اکتوبر سے پلاسٹک بیگز پر مکمل ...

  

کراچی (آن لائن) مشیر ماحولیات و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کا پلاسٹک کی تھیلوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان پابندی کا اطلاق رواں برس یکم اکتوبر سے ہوگا۔ صوبے بھر میں پلاسٹک کی تھیلیوں کی تیاری، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔صوبا ئی مشیر نے کہا کہ پابندی کا فیصلہ حکومت سندھ نے کیا ہے۔ محکمہ ماحولیات نے پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال کے سدباب کے لئے عوامی آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے محکمہ ماحولیات کے تحت عوام میں کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے جا ئیں گے۔ مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کلفٹن تین تلوار پر شہریوں میں کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام اس آگاہی مہم میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں۔ کی پلاسٹک کی تھیلیاں بنانے والے کارخانے داروں، دکانداروں اور قومی میڈیا سے بھی تعاون کی اپیل کارخانے داروں، دکانداروں اور میڈیا کے تعاون کے بغیر مہم کا کامیابی سے ہمکنار ہونا ممکن نہیں۔ اپنے بہتر مستقبل کے لئے سندھ حکومت کا ساتھ دیں۔ پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال پہلے سے ممنوع ہے ہم اس پر عملدرآمد کروانا چاہتے ہیں۔ یکم اکتوبر کے بعد قانون حرکت میں آئیگا۔ پابندی کے اطلاق کے بعد ممنوعہ پلاسٹک کی تھیلیاں استعمال، بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

پلاسٹک پابندی

مزید :

علاقائی -