مریم نواز کی گرفتاری سے سیاسی انتقام کی بو آرہی ہے،آفتاب شیرپاؤ

مریم نواز کی گرفتاری سے سیاسی انتقام کی بو آرہی ہے،آفتاب شیرپاؤ

  

پشاور(آن لائن)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے مسلم لیگ(ن)کی رہنماء مریم نواز کی گرفتاری پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے متحرک اراکین اورسیاسی مخالفین کومختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے ٹارگٹ کر رہی ہے جس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو جس طریقے سے گرفتار کیا گیا اس سے نہ صرف حکمرانوں کی بد نیتی اور سیاسی انتقام کی بو آرہی ہے بلکہ نیب کی غیر جانبداری پر بھی سوالات اٹھے گی۔انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کی حالیہ گرفتاریوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یکطرفہ اقدامات سے ایسا لگتا ہے کہ حکومت ملک میں ون پارٹی رول کا نفاذ چاہتی ہے۔انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کی کثیر تعداد میں گرفتاریوں کو حکمرانوں کی امرانہ سوچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کو ہراساں کر رہی ہے جس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے اور اس کا سارا نقصان ملک کو پہنچے گا۔انہوں ں نے کہا کہ شفاف احتساب پر کسی کو اعتراض نہیں لیکن حکمرانوں کی حالیہ کارروائیوں سے ظاہر ہو تاہے کہ وہ سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے۔اانہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عوامی مفاد اور فلاح کی بجائے آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مہنگائی کا طوفان بڑھ رہاہے بلکہ ایسے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نے ملک کی سالمیت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔

آفتاب شیرپاؤ

مزید :

علاقائی -