رچنا باغ ہاؤسنگ کیس،20لاکھ کی پلی بار گین پرڈپٹی رجسٹرار رہا

رچنا باغ ہاؤسنگ کیس،20لاکھ کی پلی بار گین پرڈپٹی رجسٹرار رہا

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں نیب نے رچنا باغ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں ملوث ڈپٹی رجسٹرار اعجاز احمد کی پلی بارگین منظور کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے 20لاکھ روپے کی پلی بارگین پر اعجاز احمد کو رہا کرنے کا حکم د ے دیا۔احتساب عدالت میں نیب نے رچنا باغ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں ڈپٹی رجسٹرار محمد اعجاز کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا، عدالت میں پراسکیوشن کی طرف سے درخواست دی گئی کہ ملزم اعجاز نے نیب سے پلی بارگین کرلی،ان کے ذمے 20لاکھ روپے کی رقم بنتی تھی جو انہوں نے رشوت کے طور پر لی یہ رقم واپس کردی گئی ہے،محمد اعجاز کو کیس سے فارغ کردیا جائے، عدالت نے نیب کی درخواست پر سماعت کرکے اعجاز کی رہائی کی روبکار جاری کردی،علاوہ ازیں ا حتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے گورنمنٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں دو ملزمان قیصرمحمود اور محمد الیاس کو 15روز ہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیاہے۔

نیب نے عدالت کوبتایا کہ دونوں ملزمان پر 720ملین کی رقم خوردبرد کرنے کا الزام ہے ملزمان نے سادہ لوح افراد کو فائلیں پلاٹ کی فروخت کرنے کی اڑ میں لوٹا ہے یہ رقم ان سے برآمد کرنی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزموں کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -