شیخ چنا قتل کیس، اغواش اور اشیربٹ کی عبوری ضمانتیں خارج

شیخ چنا قتل کیس، اغواش اور اشیربٹ کی عبوری ضمانتیں خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لٹن روڈ پر گاڑی میں قتل ہونے والے شیخ عرفان امداد چنا کے کیس میں دو ملزمان اغواش بٹ اور اشیربٹ کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لٹن روڈ پر قتل ہونے والے عرفان امداد چنا کے قتل کیس میں دو ملزمان اغواش بٹ اور شیربٹ نے اپنی عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں،گزشتہ روز دونوں ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت میں ملزموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس کی نفری کی عدالت کے باہر تعیناتی اور پیش کرنے سے قبل کسی اور کیس میں گرفتارکرنے کے ڈر سے دونوں ملزمان پیش نہیں ہوئے، ایسے ماحول میں کون عدالت تک پہنچے گا،عدالت نے ملزمان کے عدالت نہ پہنچنے پر ان کی ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی کی وجہ سے خارج کردیں۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنزپولیس نے مقدمہ درج کررکھاہے،ملزمان پردیرینہ عداوت پر گاڑی میں جاتے ہوے عرفان امداد چنا کو فائرنگ کے قتل کرنے کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -