بغیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے پرمالکان کو عید کے بعد طلبی کے نوٹس جاری

بغیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے پرمالکان کو عید کے بعد طلبی کے نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار)ڈرگ کورٹ میں میڈیکل سٹوروں اور کلینک پربغیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹورچلانے پر لاہور کے ایک درجن میڈیکل سٹوروں اور کلینک کے مالکان کے خلاف چالان پیش کردیئے گئے ہیں، عدالت نے مالکان کو عید کے بعد طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں ڈرگ انسپکٹروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ایک درجن میڈیکل سٹور اور کلینک کے خلاف چالان عدالت میں پیش کئے گئے ہیں،چالانوں میں مالکان پر الزام ہے کہ وہ اپنے میڈیکل سٹوروں پر وہ ادویات فروخت کر رہے تھے جو رجسٹرڈ نہیں تھیں۔

اور اکثر میڈیکل سٹور مالکان ایسے چلا رہے تھے جن کے لائسنس ان کے پاس نہیں تھے۔ عدالت نے جن چالان کے مالکان کو نوٹس جاری کئے ان میں الشفا میڈیکل سٹور اینڈ کلینک چاہنہ چوک، بشیر کلینک شالیمار ٹاؤن، مجتبی ہاشمی کلینک باغبانپورہ، اصغر میڈیکل سٹور، شالیمار، مرتضیٰ سنٹر باغبانپورہ،حسن کلینک شادباغ سمیت دیگر شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -