قذافی سٹیڈیم کے قریب میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی،مسافروں نے کود کر جانیں بچائیں

قذافی سٹیڈیم کے قریب میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی،مسافروں نے کود کر جانیں ...

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)فیروز پور روڈ قذافی سٹیڈیم کے قریب چلتی میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، مسافروں نے کود کر جانیں بچائیں۔ذرائع کے مطابق فیروز پور روڈ قذافی سٹیڈیم کے قریب چلتی میٹرو بس میں اچانک آگ لگ گئی، مسافروں نے میٹروبس کے شیشے توڑ کر چھلانگیں لگادیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورآگ پر قابو پالیا، ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید :

علاقائی -