پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہفتہ وار کار کردگی رپورٹ جاری

پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہفتہ وار کار کردگی رپورٹ جاری

  

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہفتہ وار رپورٹ جاری،160مسافروں کو دوران سفر مدد فراہم کی،غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر34مقدمات درج،4گمشدہ بچوں کواْنکے والدین سے ملوایا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے غیر ذمے دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر34ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔غیر قانونی سبز اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر19افراد کے خلاف کاروائی کی، ساونڈایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر5 افراد کے خلاف مقدمات قائم کیے اور غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں 17 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے۔علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے160 سڑک استعمال کرنے والے لوگوں کو دوران سفر مدد فراہم کی جبکہ4گْمشدہ بچوں نظر حسین، سعد علی، احسان اور محمد سفیان کوانکے والدین سے ملوایا۔ پٹرولنگ پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے131 عارضی تجاوزات ختم کروائیں۔

مزید :

علاقائی -