جشن آزادی پر ون ویلرز اور انکے مکینکس کو بھی جیل کی ہوا کھا نا پڑے گی
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والا مکینک بھی جیل کی ہوا کھائے گا،اس حوالے سے سی ٹی اونے سرکل افسران کوورکشاپ اور موٹر مکینکس کوجشن آزادی کے پیش نظر تنبیہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے،ون ویلرز اور موٹر مکینک دونوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گا، ضلعی پولیس کے تعاون سے سابقہ ریکارڈ یافتہ ون ویلرز کی لسٹیں بھی مرتب کی جانے کی لگیں، سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک ون ویلرز کی حادثاتی موت کے ذمہ دار والدین خود ہونگے۔18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر ڈرائیور کی موٹرسائیکل، گاڑی،رکشہ 3 دن کیلئے بند کردی جائیگا،ون ویلنگ،ہلڑ بازی،زگ زیگ کرنیوالوں کیخلاف خصوصی اقدامات کئے جائیں گے،مال روڈ،کینال روڈ،جیل روڈ،گلبرگ مین بلیوارڈ اور مصروف شاہراؤں پر سپیڈ بریکر اور بیرئیرز لگائے جائیں گے،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ہلڑبازی کرنیوالوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
،جشن آزادی اور عید الالضحیٰ کے موقعہ پر سی ٹی اونے والدین سے ذمہ دارای کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے،والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل، گاڑی، رکشہ نہ دیں،شہری ہیلپ لائن 15 پر ون ویلنگ کی فوری اطلاع دیں،سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں خصوصاً والدین کے تعاون سے خونی کھیل کو خاتمہ ممکن ہو گا،سٹی ٹریفک پولیس الیکٹرانک،پرنٹ اورسوشل میڈیا پر بھرپور آگاہی مہم چلا رہی ہے۔