ڈولفن فورس کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،اشفاق خان

 ڈولفن فورس کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،اشفاق خان

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈولفن سکواڈاور پی آر یوسٹریٹ کرائم کنٹرول،جدید پیشہ وارانہ مہارت اورشاندار کمیونٹی پولیسنگ کی وجہ سے ملک بھر کیلئے فخر کا باعث ہیں۔پاکستان میں پولیسنگ کا مستقبل، ڈولفن، پی آریو، اے آر ایف اور اس جیسے جدیدیونٹس کے قیام میں پنہاں ہے۔ 

لوگوں میں احساس تحفظ اور اعتماد کارشتہ استوار کرنے کیلئے ڈولفن سکواڈ فلیگ شپ پراجیکٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی بہترین کارکردگی سے سٹریٹ کرائم میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ ہمیں لاہور کو خطے کا محفوظ ترین میگا سٹی بنانے کیلئے بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے استعمال کے علاوہ لوگوں کے ساتھ اپنے رویوں کو بھی مثالی بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روزڈولفن ہیڈ کوارٹرزوالٹن میں جوانوں کے منعقدہ اجلاس اور معروف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے مالکان و نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کوڈولفن ہیڈ کوارٹرز پہنچے پر ڈولفن سکواڈ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اشفاق خان نے ڈولفن ہیڈ کوارٹرز کے احاطہ میں کلین اینڈگرین پنجاب مہم کے تحت پودا لگا یااور وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات قلمبند بھی کیئے۔ ایس پی ڈولفن سکواڈ بلال ظفر،چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ڈاکٹر سعید الہٰی، معروف ڈائیگناسٹک لیب، بین الاقوامی شوز اور آٹو انڈسٹری کے نمائندگان، میڈیا کے نمائندوں،ڈی ایس پیز سمیت ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ افسران و اہلکاروں کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

مزید :

علاقائی -