قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم بری

 قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم ریاض کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج جاوید ارشد نے ملزم کی درخواست پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھاکہ ملزم کے خلاف تھانہ کاہنہ میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا،پولیس نے ملزم کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا،ملزم پر شہری عامر کو دو ہزار سترہ میں قتل کرنے کا الزام لگایا گیا جبکہ ملزم موقع پر موجود نہیں تھا نہ ملزم کے خلاف کوئی تھوس شواہد موجود ہیں پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی شہادتیں بھی پیش نہیں کی جا سکی۔
،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کو بری کیا جائے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -