کشمیر کا ریاستی درجہ ختم کرنے کیخلاف معروف وکیل اظہر صدیق کا بھارتی سپریم کورٹ کو از خود نوٹس لینے کیلئے خط

کشمیر کا ریاستی درجہ ختم کرنے کیخلاف معروف وکیل اظہر صدیق کا بھارتی سپریم ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)بھارتی زیر تسلط کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملہ پراظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھارتی سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینے کے لئے خط لکھ دیا۔اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف خط بھارتی سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو لکھا ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت میں تبدیلی ریاستی اسمبلی کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتی۔صدارتی آرڈیننس بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے،صدارتی آرڈیننس کے ذریعے آرٹیکل 370ختم نہیں کیا جاسکتا۔

 بھارتی سپریم کورٹ آرٹیکل 370  میں اس طرح سے کی گئی ترامیم کو کالعدم قرار دے چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -