پنجاب بار کونسل کا ملازمین کی خلاف میرٹ ترقیوں کا جائزہ لے کر تنزلیوں کا حکم
لاہور(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ملازمین کی خلاف میرٹ ترقیوں کا جائزہ لے کر تنزلیوں کا حکم جاری کردیاہے،ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار منیر حسین بھٹی سمیت دیگرممبران پنجاب بار نے ملازمین کی خلاف میرٹ ترقیوں کا جائزہ لیا، منیر حسین بھٹی کا کہناہے کہ کہ وکلاء کی جعلی ڈگریوں کے خلاف کارروائی کے بعدجعلی ترقیاں پانے والے ملازمین بھی کسی رعایت کے مستحق نہیں۔