سمگلنگ، دو ملزمان کو چھ ماہ قید، جرمانہ

سمگلنگ، دو ملزمان کو چھ ماہ قید، جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج کسٹم بشریٰ زمان نے کرنسی سمگل کرنے اور سمگل شدہ موبائل فون رکھنے کے دو الگ الگ مقدمات میں ملوث دو مجرموں ندیم اور خورشید کو قید و جرمانے کی سزا کاسنا دیاہے۔سپیشل جج کسٹم کی عدالت میں کسٹم پولیس نے دو کیس پیش کئے ایک میں ملزم خورشید پر الزام تھا کہ اس نے 22لاکھ روپے کے فون بیرون ملک سے سمگل کئے تھے، عدالت میں چالان آنے پر ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کہ جو پولیس ملزمان سے سمگل شدہ اشیاء برآمد کرچکی ہے،ان کے اس اقدام سے گورنمنٹ کو کوئی نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہوا ہے۔

،عدالت نے دلائل کے بعد مجرم خورشید کو 4ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائدکردیا جبکہ دوسرے کیس میں مجرم محمد اعجاز کو 61لاکھ کی کرنسی بیرون ملک لے جانے پر6 ماہ قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیاہے۔

مزید :

علاقائی -