درخت لگاکر ماحول کو بچانا انسانیت کی بہترین خدمت، ڈی آئی جی محبوب اسلم

 درخت لگاکر ماحول کو بچانا انسانیت کی بہترین خدمت، ڈی آئی جی محبوب اسلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ صحت مند دماغ صرف صحت مند ماحول میں ہی پرورش پا سکتا ہے اور صحت مند ماحول اس بات کا متقاضی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ ڈی آئی جی محبوب اسلم نے  وزیر اعظم پاکستان کے سرسبز پاکستان کے وژن کے تحت مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔ محبوب اسلم نے کہا کہ درخت لگاکر ماحول کو بچانانا صرف ہماری قومی ذمہ داری ہے بلکہ انسانیت کی بہترین خدمت بھی ہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ٹریننگ کالج اور اس کے گردنواح میں ہزاروں پودے لگائے ہیں اور یہ نیک کام ہم مستقبل میں بھی مستقل بنیادوں پر کرتے رہیں گے۔ڈی آئی جی محبوب اسلم نے بتایا کہ اس وقت موٹروے پولیس کے چھ سو سے ذائد افسران ٹریننگ کالج میں ذیرتربیت ہیں اور یہ بات شک وشبہ سے بالاتر ہے کہ ان کی صحت مندانہ خطوط پر تربیت کے لیے ماحولیاتی شفافیت ناقابل گزیر ہے۔

مزید :

علاقائی -