امریکہ امن بات چیت کے بارے میں بے یقینی پیدا کررہا ہے: افغان طالبان

امریکہ امن بات چیت کے بارے میں بے یقینی پیدا کررہا ہے: افغان طالبان

  

کابل (آن لائن)افغان طالبان کے سربراہ مْلا ہیبت اللہ اخونزادہ نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ اپنے قول وفعل سے افغانستان میں جنگ بندی کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کر رہا ہے۔ عید سے پہلے اپنے ایک پیغام میں مْلا ہیبت اللہ نے کہا امریکی حکام کی طرف سے متضاد بیانات اور اندھادھند بمباری سے اس کی نیت پر شکوک پیدا ہو رہے ہیں۔ ان کا یہ بیان کابل میں طالبان کے خودکش حملے کے ایک روز بعد سامنے آیا،حملے میں کم از کم چودہ لوگ مارے گئے اور ایک سو پینتالیس زخمی ہوئے۔

افغان طالبان

مزید :

علاقائی -