چین کے بڑے شہروں میں گھروں کی قیمتوں میں کمی

چین کے بڑے شہروں میں گھروں کی قیمتوں میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چینی بڑے شہروں میں گھروں کی قیمتوں میں فروری کے دوران معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔تاہم توقع ہے کہ قیمتوں میں استحکام رہے گا۔چینی انڈکس اکیڈمی جو پراپرٹی پر تحقیق کرنے والا ادارہ ہے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ چین کے 100شہروں میں گھروں کی قیمتوں میں فروری کے دوران0.1فیصد اضافہ ہوا جبکہ جنوری کی نسبت 0.12فیصد کمی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق چین کے کئی شہروں کے گھروں کی قیمتوں میں ایک فیصد سے بھی کم کمی ہوئی۔ چینی انڈکس اکیڈمی کے مطابق گھروں کی قیمتیں درست سمت میں جارہی ہیں جبکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزید :

علاقائی -